Ads 468x60px

Jul 13, 2024

Khoya Khoya Hai Dil Hont Chup [Lyrics]

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

کھویا کھو یا ہےدل، ہونٹ چپ ، آنکھ نم، ہیں مواجہ پہ ہم
روبرو اُن (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کےلایا ہےاُن (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کا کرم ، ہیں مواجہ پہ ہم

لمحےلمحے پہ آیات کا نور ہے، نعت کا نور ہے
نور افشاں درودی فضا دم بہ دم ، ہیں مواجہ پہ ہم

ایک کونےمیں ہیں، سرجھکائےہوئے، منہ چھپائےہوئے
گردنیں ہیں کہ بارِ ندامت سےخم، ہیں مواجہ پہ ہم

آنسوئوں کی زباں، کر رہی ہےبیاں، اُن (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) سےاحوالِ جاں
صرف اپنا نہیں پوری اُمت کا غم، ہیں مواجہ پہ ہم

مسکراتی ہوئی ہر تجلی ملی، کیا تسلی ملی
دور ہوتےگئےسارے رنج و الم ، ہیں مواجہ پہ ہم

سب طلب گار حرف شفاعت کےہیں اُن (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کی رحمت کےہیں
چہرےچہرے پہ ہے اک سوال کرم، ہیں مواجہ پہ ہم

0 comments:

Post a Comment

Enter your Comment here...

 

Visitor's Traces

Total Page views